اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غیر معمولی سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کریں۔
Read More: https://republicpolicy.com/ban-ul-aqwami-baradri-aur-almi-mosmiati-tabdeli/
انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سال کے آخر میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
اے پی پی کے نمائندے سے جب اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونے والی جنیوا کانفرنس سے ان کی توقعات کے بارے میں پوچھا گیا جس کا مقصد سیلاب زدہ ملک کی تعمیر نو کے کاموں کے لیے امداد کو متحرک کرنا ہے، تو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کوبحالی کے لیے مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔
Read More: https://republicpolicy.com/akwam-mutahida-ke-bainulaqwami-children-emergency-fund/
سیکرٹری جنرل وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ جنیوا کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے رابطے میں ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارے پاکستان کی مدد کے لیے بامعنی اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بین الاقوامی یکجہتی کے مضبوط اظہار کے مستحق ہیں اور اس کی ضرورت ہے کیونکہ سیلاب سے 33 ملین متاثر ہوئے اور 1700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔