Premium Content

آرمی چیف عاصم منیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پیرکی شام کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی افطار ڈنرمیں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے تمام کھلاڑیوں کے لیے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں انہیں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی کرکٹرز نے کہا کہ ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ تربیتی کیمپ ایک قابل قدر تجربہ تھا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تربیتی کیمپ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہایہ میرا اس طرح کا تیسرا کیمپ تھا۔ میں نے جب بھی کسی کیمپ میں شرکت کی ہے، میں نے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ سے جسمانی تندرستی بڑھانے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے ارکان کیمپ میں ایک ساتھ رہنے کے بعد متحد ہو گئے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی تندرستگی اہم ہے۔

عماد وسیم کے لیے یہ دوسرے تربیتی کیمپوں سے مختلف کیمپ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی جسمانی صحت پر سخت محنت کی۔

عامر جمال نے کہا کہ اس طرح کا تربیتی کیمپ ایک نیا تصور ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos