Premium Content

ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے پہلا تاریخی اولمپک جیولین گولڈ میڈل جیت لیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن فائنل میں زبردست 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ کو توڑ کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم اب پاکستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم نے 90.57 کا پچھلا اولمپک ریکارڈ توڑا – جو 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے قائم کیا تھا۔

نیرج چوپڑا نے سیزن کی بہترین تھرو 89.45 میٹر کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ارشد ندیم نے 90 میٹر کا نشان دو بار عبور کیا۔ ایک بار 92.97میٹرکی تھر و کی اور دوسری 91.79میٹر کی تھرو تھی۔

پاکستان نے آخری بار اولمپک تمغہ 8 اگست 1992 کو حاصل کیا تھا، جب قومی ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کو 4-3 سے شکست دے کر بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پچھلے 40 سالوں میں پاکستان کے لیے یہ پہلا اولمپک گولڈ ہے۔

ارشد ندیم نے 32 سال بعد پاکستان کے لیے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos