Premium Content

بنوں آپریشن کے بعد آرمی چیف کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ اہمیت کا حامل

Print Friendly, PDF & Email

بنوں میں کارروائی کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر پاکستان میں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول بنادیا۔

بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/bannu-cantt-operation-complete-all-terrorists-killed/

عسکری ذرائع کے مطابق بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بنوں آپریشن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد کے مارے جانے کو کالعدم تحریک پاکستان اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-e-azam-ka-pur-aman-aur-mustehkam-mahool/

عسکری ذرائع کے مطابق بنوں میں اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد کیے گئے آپریشن کلین اپ کو تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، یہ آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا اور فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔

کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف نے ایس ایس جی اور وزیرستان کا دورہ کیا جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں سب کو انتہائی مضبوط پیغام گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos