چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے راستے بند کرنا ناقابلِ قبول ہے اور ایسے اقدامات فوری بند ہونے چاہییں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف پُرامن جلسہ کرنا چاہتی تھی اور اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چکری سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے سفر کرنا ہر شہری کا حق ہے۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور پارٹی کا مؤقف اس معاملے پر دوٹوک ہے۔
انہوں نے پاکستان اور چین کی شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا مزید جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی اور عالمی معیشت سمیت عام لوگ بھی اس کے اثرات برداشت کر رہے ہیں۔









