Premium Content

چپ کر کے بیٹھ جاؤ ،مریم کی عمران خان پر کڑی تنقید

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، IMF کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/adliya-ka-dhora-meyar-na-manzor/

مریم نواز نے مزید کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے اور عدلیہ میں انکی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کررہے ہو۔ انشاء اللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے، عمران خان نے پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، معیشت کیلئے قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos