Premium Content

دھونی نے کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےکرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

سابق بھارتی کپتان نے فلم انڈسٹری میں قدم تو رکھا ہے لیکن وہ فلموں میں اداکاری نہیں بلکہ فلمیں پروڈیوس کریں گے۔

دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ایک ساؤتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاؤس ‘دھونی تفریح ‘کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے  رمیش تھامل مین ڈائریکٹ کریں گے،  فلم میں تامل اداکار ہریش کلیان اور اداکارہ لوانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی باقی کاسٹ کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئن ٹرافی شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos