اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کو قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔
ای سی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کے لیے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقلیتی نشستوں کے مقابلے سے باہر کردیا گیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ای سی پی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کی اپیلیں 16 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں اور ایپلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک ان کی سماعت کرے گا۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی 22 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔