الیکشن 2024: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

[post-views]
[post-views]

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں آج تک توسیع کی تھی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل سے رواں ماہ کی 30 تاریخ تک کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں اور ان اپیلوں پر فیصلے 10 جنوری تک کیے جائیں گے۔

امیدواروں کی فہرست 11 جنوری کو آویزاں کی جائے گی اور امیدواروں کے پاس 12 جنوری تک انتخابات لڑنے سے دستبردار ہونے کا اختیار ہوگا۔

انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی نگرانی کے خواہشمند غیر ملکی مبصرین کو مزید وقت دے دیا ہے۔

اب وہ 31 دسمبر سے 20 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos