Premium Content

الیکشن کمیشن آج حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کرے گا

Print Friendly, PDF & Email

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج مردم شماری 2023 کی بنیاد پر انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر غور و خوض کیا گیا اور 22 نومبر کو نتیجہ اخذ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے تازہ ترین انتخابی فہرستیں بھیجنا شروع کر دیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے مختلف اضلاع کو اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستیں بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

ای سی پی کے ترجمان کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی حتمی چھپائی کا کام اس وقت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos