فرانس کے شہر پیرس میں کرد ثقافتی مرکز پر دائیں بازو کے انتہاپسند نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا، حملے کے خلاف کرد کمیونٹی کا احتجاج، شہر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔
کرد ثقافتی مرکز پر انتہاپسندانہ حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تاہم بہادر شخص نے بروقت حملہ آور کو قابو کرکے مزید اموات ہونے سے بچالیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/phalistini-larki-ki-kahani-par-mabni-film-faraha-ki-release/
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حملہ آور نے پچھلے سال سوڈانی پناہ گزینوں کے کیمپ پر بھی خنجر سے حملہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے جیل سے رہائی ملتے ہی پیرس میں پھر لوگوں کونشانہ بنا ڈالاہے۔ حملے کے خلاف کرد کمیونٹی کے احتجاج کے دوران شہر میں جلاؤ گھیراؤ پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور ہاتھا پائی کے واقعات میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
مزیڈ پڑھیں: https://republicpolicy.com/france-ko-shekast-dy-kr-argentina-tesri-bar-football-ka/