غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید47 فلسطینی شہید

غزہ میں  اسرائیلی حملوں میں مزید 47 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سے لبنان میں اسرائیلی کے 4 فوجی مارے گئے۔

بیت لاھیہ میں اسرائیلی  طیاروں  کی بمباری سے  شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے محاصرے کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اسرائیل نے تین ہفتہ قبل شمالی غزہ کی پٹی پر ایک بڑے فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے عسکریت پسندوں کے دوبارہ منظم ہونے کے بعد اس علاقے میں کارروائی کررہا ہے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی ال صبح ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں “حماس کمانڈ سینٹر” پر حملہ کیا۔

دوسری جانب لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار  ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مارے گئے فوجیوں کی شناخت  کمانڈر ربی ابراہم یوزف گولڈ برگ،  ماسٹر سارجنٹ گیلاد ایلمالیچ،    امیت چیت اور میجر الیاف امرام کے ناموں سے ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ سے جھڑپ میں  14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت انتہائی  تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos