Premium Content

Add

گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر نے گلوکارہ کے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا۔

Read More: https://republicpolicy.com/adalat-ne-judicial-remand-par-jail-baj-dia/

رپورٹ کے مطابق نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی اور انہیں نفرت انگیزی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے ہمشیرا کی 22 ویں برسی کے موقع پر اپنے بہنوئی پر نازیہ کی موت سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

Read More: https://republicpolicy.com/jismani-numaish-nahin-kr-sakti-is-liye-baharti-film-main-kam/

پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے جبکہ زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا  تھا تاہم گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ کئی مرتبہ اہلیہ کے بھائی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1