Premium Content

حکومت امریکی بیان پر سخت موقف اختیار کرے، پی ٹی آئی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ بیان پر حکومت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت آزاد خارجہ پالیسی اپنانے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے اور امریکی بیان ملکی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو امریکہ کے جاری کردہ دھمکی بیان پر دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔

اس سے قبل امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کو ایران کے ساتھ نئے معاہدوں پر دستخط کرنے پر پابندیاں عائد کرنے سے خبردار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو فروغ دیا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کرنے والوں کو پابندیوں سے آگاہ ہونا چاہیے، پاکستان پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق دیکھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos