Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں بڑی رعایت دیدی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے پندرہ فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کرکے سولہ فیصد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/automart-car-prices-in-pakistan/

حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔ ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos