Premium Content

حماس کے سربراہ نے اسرائیلی وزیراعظم پر غزہ جنگ بندی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے

Print Friendly, PDF & Email

حماس کے سربراہ اسماعیل نے اسرائیلی وزیر اعظم پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے جاری مذاکرات میں شامل ثالثوں کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

قطر میں مقیم حماس سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو جارحیت کو جاری رکھنے، تنازعات کے دائرے کو وسعت دینے اور مختلف ثالثوں اور فریقوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مستقل جواز ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔

اسماعیل نے کہا کہ حماس نے سنجیدگی کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے لیکن اگر جنگ بندی اس کا پہلا نتیجہ نہیں ہے تو معاہدے کے معنی پر سوال پیدا ہوتا ہے۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے حماس کی طرف سے جنگ ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

مصر، قطر اور امریکہ کئی مہینوں سے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos