Premium Content

Add

آئی ایم ایف اسحاق ڈار سے غیر مطمئن، مزید مطالبات سامنے آگئے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیزل پر لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

Read More: https://republicpolicy.com/imf-shareholders-deeply-divided-over-pakistans-requests-to-suspend-loan-surcharges/

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جنوری اور فروری میں ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد حکومت نے آئندہ ماہ بھی ڈیزل پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں یعنی فروری 2023 تک 20 روپے مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے، لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Read More: https://republicpolicy.com/sadr-e-mumlekat-dr-arif-alvi-sy-wafaqi-wazir-e-khizana-muhammad-ishaq-dar-ki-mulaqat/

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھایا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1