Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

Print Friendly, PDF & Email

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرضمنی الیکشن 30 اپریل کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب میں 30 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے 239 کورنگی کراچی میں بھی 30 اپریل کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

خیال رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-k-warrant-gariftari/

بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos