Premium Content

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار  شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور کے علاقے میں ہوا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/bannu-cantt-operation-complete-all-terrorists-killed/

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اسی دوران پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/lakki-marwat-ma-dehshat-gardun-k-hamly-sy-shaheed/

بعد ازاں پولیس حکام نے تصدیق کی کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہو گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتہ چلایا جائے گا کہ گاڑی کہاں سے آئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں 18 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos