اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کو مزید ایک دن کے لیے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مزید وقت مل جائے۔
جنگ بندی میں توسیع کے باوجود، اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر کی مدد سے آج صبح طولتارم شہر پر دھاوا بول دیا اور فلسطینیوں کی گاڑیوں، سڑکوں اور املاک کو بھاری نقصان پہنچایا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
رام اللہ کے مغرب میں بیتونیہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور چار زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا، اردن آج ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اقوام متحدہ کے اہم ادارے اور علاقائی اور بین الاقوامی امدادی ادارے شرکت کریں گے تاکہ جنگ سے تباہ حال غزہ کے لیے انسانی امداد کو مربوط کیا جا سکے۔