لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری پر گورنر پنجاب نے قانونی ٹیم سے مشاورتی شروع کردی، گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر جلد دستخط متوقع ہیں۔
ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط سے متعلق قانونی، آئینی نکات پر غور شروع کردیا ہے، قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل پر ممکنہ طور دستخط کر دیں گے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazire-alaa-punjab-ny-itemad-ka-vote/
ذرائع گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سمری پر دستخط سے قبل پارٹی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
دریں اثنا گورنر پنجاب نے ایکسپو سینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی نمائندہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس مجھ تک پہنچی ہے، جمہوری فرد کے لیے ایوان کو توڑنا مشکل کام ہے لیکن آئین میں اسمبلی تحلیل کرنے کی شق موجود ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/governor-ka-hukam-muatal-lahore-high-court-ny-parvaiz/
انہوں نے کہا کہ تحلیل کے قانونی پہلو کو دیکھنا میرے فریضے میں شامل ہے، آئینی اور قانونی تمام پہلوؤں کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، نگران سیٹ اپ اور آئندہ الیکشن کی تاریخ بھی دینی ہے، ان سب پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کروں گا جو آئینی، قانونی اور ملک و قوم کے مفاد میں ہو۔