Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

نوافراد سے جان کا خطرہ، تحریر لکھ دی ہے اگر کچھ ہوتو ان سے تفتیش کی جائے: شیخ رشید

Print Friendly, PDF & Email

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ  انہوں نے کبھی جنرل ریٹائرڈ  قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ اور تنہائی میں ملاقات نہیں کی۔

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے جنرل ریٹائرڈ مشرف، جنرل ریٹائرڈ احسان اور جنرل ریٹائرڈ اختر کے ساتھ تعلقات تھے، جب وزیر داخلہ تھا تو موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی اور  جنرل ریٹائرڈ فیض سے سرکاری وجوہات پر تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/islamabad-highcourt-ny-sheikh-rasheed-k-khilaf-karachi/

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نسلی اور اصلی ہوں، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، سامراجی قوتیں پاکستان کے اثاثوں پر اپنا دباؤ  ڈالنا چاہتی ہیں، ساری قوم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر اس ملک کا دفاع کرےگی، پاکستان ترقی کرےگا۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میرا سسرال ہے، جس سے کبھی نہیں گھبرایا، 27 مارچ کے بعد میری جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، میں نے تحریر لکھ دی ہے اگر کچھ ہوتا ہے تو ان 9 لوگوں سے تفتیش کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1