Premium Content

کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 4.49 روپے تک اضافے کی منظوری

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کا ٹیرف یکساں کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں مختلف درجات میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/thar-coal-power-plant-sy-bijli-ki-paidawar/

یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی، جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی، جس پر نیپرا نے 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کی اور اب ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-azam-shahbaz-sharif-ki-zare-sidarat/

نیپرا نے ڈسکوز کے لئے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لئے کے الیکٹرک کے لئے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos