Premium Content

Add

کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 319 رنز کا ہدف

Print Friendly, PDF & Email

 کراچی: نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز ختم کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ختم کر دی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/icc-ranking-babar-azam-ki-test-ma-ek-darja/

قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیم سن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیم سن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل  74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/abouri-chief-selector-shahid-afridi-ny-mazeed/

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1