Premium Content

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کے قیام کی منظوری مل گئی

Print Friendly, PDF & Email

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

آئی ٹی پارک وفاقی دارالحکومت کے جی-10 سیکٹر میں 3.3 ایکڑکے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔ یہ پاکستان کے ٹیک لینڈ اسکیپ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا۔

یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ ہے جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرز کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پروجیکٹ کا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں آئی ٹی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

آئی ٹی پارک منصوبے کی کامیابی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos