بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ کر رہا ہے، خواجہ آصف

[post-views]
[post-views]

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف مؤثر دفاع کرتے ہوئے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا، جس کے بعد بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی یکجہتی نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بعض گروہوں اور عناصر کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے، جبکہ پاکستانی اور افغان طالبان کی پشت پناہی بھی بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں بدامنی پیدا کی جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور اچھے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مفادات کو ہر صورت ترجیح دی جانی چاہیے اور ذاتی یا سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos