Premium Content

کرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا

Print Friendly, PDF & Email

کرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا، طلبہ کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

کرغزستان سے لاہور آنے والوں طلبہ کی تعداد 475 ہوگئی ہے، عطااللہ تارڑ نے کرغزستان سے آنے والے طلبہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کی۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کرغزستان سے آنے والے طلبہ خوف زدہ ہیں، انہیں تسلی دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی پرواز سے 170 طلباء و طالبات وطن واپس آئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر طلبہ کو گھر تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ 4 طلبہ خیبرپختونخوا کے ہیں، اُن کے لیے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لحمہ بہ لحمہ کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہیں، بچوں کی سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے کرغزستان حکومت سے بات کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos