Premium Content

لکی مروت میں ڈی ایس پی اور ان کا گن مین شہید

Print Friendly, PDF & Email

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں جمعہ کی رات گئے ایک حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور ان کا گن مین شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد خان لکی مروت میں معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کا گن مین شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں نورنگ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران دونوں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

Please, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos