Premium Content

لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی افسر سمیت 6 جوان شہید

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن اور 6 جوان شہید ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس (عمر: 26 سال، رہائشی ضلع قصور) ، صوبیدار میجر محمد نذیر (عمر: 50 سال، رہائشی؛ ضلع سکردو)، لانس نائیک محمد انور (عمر: 34 سال، رہائشی: گھانچی ضلع)، لانس نائیک حسین علی (عمر: 36 سال، رہائشی: غذر ضلع) ، سپاہی اسد اللہ (عمر: 33 سال، رہائشی: ضلع ملتان)، سپاہی منظور حسین (عمر: 27 سال، رہائشی: گلگت ضلع)، سپاہی راشد محمود (عمر: 31 سال، ساکن: ضلع راولپنڈی)؛ نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos