Premium Content

مالی سال کے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 31 فیصد کم ہوا ہے

Print Friendly, PDF & Email

ملک کے تجارتی خسارے میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں31فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری کے مہینے میں تجارتی خسارے میں گیارہ اعشاریہ چھ فیصد کمی دیکھی گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات میں نو فیصد اضافہ اور درآمدات میں بارہ اعشاریہ چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران برآمدات کا مجموعی حجم 20.35 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 18.67 بلین ڈالر تھا۔ گزشتہ ماہ برآمدات میں سترہ اعشاریہ پانچ فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کے شعبے کی برآمدات کا حجم 3.77 بلین ڈالر، زراعت اور خوراک کی 5.40 بلین ڈالر اور ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی 11.16 بلین ڈالر تھی۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات گزشتہ ماہ 1.410 بلین ڈالر رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں درآمدات کا حجم 35.14 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر 40.118 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos