مولانا فضل الرحمن بلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب

[post-views]
[post-views]

مولانا فضل الرحمان مسلسل پانچویں بار اگلے پانچ سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہو گئے۔

پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن بلامقابلہ امیر منتخب ہوئے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے امیر کیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا،مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی۔

علامہ راشد سومرو نے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

واضح رہے کہ مولانا  فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos