Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے آج پانچ بڑے بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی۔

ان بینکوں میں ایچ بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، یو بی ایل، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک شامل ہیں۔

بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسسمنٹ ریٹنگ بھی کم کردی گئی، پانچوں بینکوں کی طویل مدتی لوکل کرنسی کاؤنٹر پارٹی رسک ریٹنگ اور کاؤنٹر پارٹی رسک اسسمنٹ بھی کم کردی گئی۔

موڈیز نے اس سے قبل سرمائے کی دستیابی، بیرونی قرض اور واجبات کی خراب صورتحال کے باعث نادہندگی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی ایشور اینڈ سینئر ان سکیورڈ قرضوں کی ریٹنگ بھی کم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imf-aur-state-bank-k-bench-rate-main-izafa/

ماہرین کے مطابق پاکستان کے پانچ بڑے بینک حکومتی ضمانت سے لیے گئے بیرونی قرضوں میں بڑا حصہ رکھتے ہیں اور معاشی بگاڑ اور پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت میں کمی سے بینکوں کی بیلنس شیٹ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos