روس میں، ماسکو کے مضافات میں ایک کنسرٹ کے مقام پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایک سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان نے ماسکو میں کنسرٹ ہال پر کیے گئے ہولناک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.