Premium Content

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Print Friendly, PDF & Email

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos