Premium Content

ملتان این اے 148 ضمنی انتخاب: سخت سکیورٹی میں پولنگ جاری

Print Friendly, PDF & Email

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج اتوار کو سخت سکیورٹی میں جاری ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھانے والے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 12 امیدوار کامیابی کے لیے میدان میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور ملک الطاف ماہی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 444,231 ہے جن میں سے 233,624 مرد اور 210,607 خواتین ہیں۔

ای سی پی کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 72 پولنگ اسٹیشن خواتین اور 72 مردوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ 131 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 69 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos