Premium Content

مراد علی شاہ تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ بن گئے

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔

مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جب کہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو 36 ووٹ ملے۔ انتخابی کارروائی جماعت اسلامی کے ارکان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جانب سے نعرے بازی کے درمیان ہوئی۔

سندھ اسمبلی 168 ارکان پر مشتمل ہے اور ان میں سے 158 نے حلف اٹھایا ہے۔

اجلاس کی صدارت نو منتخب سپیکر اویس قادر شاہ نے کی۔

مراد علی شاہ اس سے قبل 2016 سے 2018 اور پھر 2018 سے 2023 تک وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پی کے امیدوار 38 سالہ خورشیدی اورنگی ٹاؤن سے مسلسل دوسری بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos