Premium Content

 نئے کرنسی نوٹوں کےڈیزائن شارٹ لسٹ

Print Friendly, PDF & Email

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔

نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے۔ اس کے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں میں سکیورٹی فیچر زیادہ رکھے جا رہے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے اور عوامی قبولیت ہوئی تو جاری کریں گے۔

اسٹیٹ بینک نے مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا۔ جس میں کئی فنکاروں نے اپنی شاندار تخلیقات کے لیے پوزیشن حاصل کیں۔ 10 روپے کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا جبکہ مرزا سفیان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

دیگر قابل ذکر فاتحین میں 20 روپے کے نوٹ کے لیے ہارون خان جبکہ 100 روپے اور 5 ہزار روپے کے نوٹوں کے لیے میمونا افضل شامل ہیں۔ جنہوں نے دونوں قسموں میں پہلا انعام حاصل کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos