آج کا دن پاکستانی عوام یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
آج سے 4سال قبل پاکستان میں دراندازی کی صورت میں بھارت کو نہ صرف منہ کی کھانی پڑی بلکہ پاکستانی قوم کے لیے یہ دن فخر کی علامت بن گیا۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک طیارے کا استعمال کیا گیا اور اس طیارے کو ٹرک آرٹ سے رنگا گیا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/khalistan-k-hamiyoun-ny-brasban-main-baharti-council-khany/
طیارے پربھارت کے پکڑے گئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی تصویربنائی گئی ہے اور اس پر 65 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی موجود ہے۔