پاکستان فٹبال کی کپتان ماریہ خان نے سعودی کلب سے معاہدہ کر لیا

دمام میں واقع ایسٹرن فلیم نے سعودی ویمنز پریمیر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کو سائن کرنے کا اعلان کیاہے۔کلب نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ خان آئندہ سیزن کے لیے ان کا پہلا غیر ملکی حصول ہے۔

سعودی عرب نے گزشتہ برس فٹ بال میں اپنی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا ہے، النصر فٹبال کلب نے دسمبر میں رونالڈو کے ساتھ معائدہ کیاہے۔

خواتین کے فٹ بال کی ترقی کے لیے بھی سرمایہ کاری کی گئی ہے، سعودی عرب نے قطر کی تقلید کرنے اور آنے والے برسوں میں ورلڈ کپ کی میزبانی میں اپنے عزائم کو پوشیدہ نہیں رکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos