Premium Content

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے سخت چیلنجز درکار ہیں: برطانوی جریدہ

Print Friendly, PDF & Email

معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 بلین ڈالر رہ گئے، چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان کو پچھلے دنوں پاور بریک ڈاؤن ، موسمیاتی تباہ کاری اور دہشتگردی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos