Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

Print Friendly, PDF & Email

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیرکی درخواست پر سماعت کی ہے۔ عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پیٹرول پمپ پر بغیر ہیلمٹ سیل پر پابندی لگا دی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح پیٹرول دینے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے؟

ہائیکورٹ نے مؤقف اپنایا کہ ایسا کیا جانا آئین کے بنیادی حقوق کی نفی ہے ،حکومت معاملے پر قانون سازی کرے۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1