Premium Content

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔
ہارون رشید پہلے ہی چیف سلیکٹر مقرر ہوچکے ہیں، انکے ساتھ کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی کے کامران اکمل سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں، شاہد نذیر اور شعیب خان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبدالرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/shahid-afridi-pakistan-cricket-board-ki-management/

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos