Premium Content

شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی سے مستعفی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سےاستعفا دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی اور ساتھ ہی کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ دیگر ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ، سابق کپتان شاہد آفریدی، ایزد سید، شفقت رانا، اور چوہدری عارف سعید بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-cricket-board-ki-director-hr-auhdy-sy-mustafi/

بعد ازاں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جس کا سربراہ شاہد آفریدی کو بنایا گیا۔

تاہم نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی ختم ہوگئی تھی اور پھر ہارون رشید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا۔ 

اب ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے بھی استعفا دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالےسے پی سی بی یا شاہد آفریدی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos