جمعرات کو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے دوران پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
مدعی نے اپنی درخواست میں کہا کہ مریم نواز نے پولیس اہلکار کی وردی پہنی جو کہ ’غیر قانونی‘ ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔
درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں یونیفارم پہن کر شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور پولیس ٹریننگ کالج کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت محکمہ پولیس میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، مجھے پولیس کی وردی پہننے کے بعد احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.