پاکستان سپر لیگ میں آج رات کراچی میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59گیندوں پر 106 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
جواب میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 169 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.