پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے کر جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی پانچویں جیت حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی اور افتخار احمد نے18 گیندوں پر 40 رنزاسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ کارلوس براتھویٹ اور سیکوگے پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos