پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی کے لیے آج رات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ملتان سلطانز مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل کی تاریخ میں فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم ہے۔ ملتان سلطانز نے 2021 میں ٹائٹل جیتا تھا۔
دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار فائنل میں پہنچی ہے۔ انہوں نے 2016 اور 2018 میں پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی تھی۔
دریں اثنا، پی ایس ایل مینجمنٹ کمیٹی نے ملتان کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد کے شاداب خان کی ٹرافی کے ساتھ تصویر جاری کی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.