عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت پر پی ٹی آئی کی تشویش

[post-views]
[post-views]

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے وہ ہر ہفتے ملاقات کے لیے آ رہے ہیں، تاہم ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قیادت سے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اس معاملے پر شفافیت ضروری ہے۔

اسی حوالے سے سلمان اکرم راجا نے بھی بشریٰ بی بی کی آنکھ کے آپریشن سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ “معرکۂ حق” کی کامیابی افواج پاکستان کی قربانیوں اور قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا اور خطے میں طاقت کے توازن پر بھی اثر ڈالا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos