Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پی ٹی آ‏‏ئی جیل بھرو تحریک: فیاض چوہان اورزلفی بخاری نے گرفتاری دے دی

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاری دی جب کہ زلفی بخاری اور اعجاز خان نے بھی گرفتاری دے دی جس کے بعد پولیس قیدی وین انہیں کمیٹی چوک سے لے کر روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کمیٹی چوک پر موجود ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ وہ گرفتاری نہیں دیں گے، چند لیڈرز اور چند ورکرز گرفتاری دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos