Premium Content

پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے محروم ہونے والے بیرسٹر گوہر علی خان کو ’چائے کی پتلی‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔

شہریار آفریدی ”بوتل “کے نشان سے الیکشن لڑیں گے، شاندانہ گلزار کو ”پیالہ“ اور لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو” ڈائس“ کا نشان ملا ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور بیٹی، زین اور مہر بانو کو بالترتیب ”جوتے“ اور” چمٹے “کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ڈاکٹر ریاض لنگ کا انتخابی نشان ”راکٹ “ہے اور بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو” لیٹر باکس“ ملا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ”فریج“ کے نشان پر الیکشن لڑیں گی، ملتان سے عامر ڈوگر کو ”گھڑی“ اور عرفان اللہ خان نیازی کو ”گھڑی“ ملی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز ای سی پی کی اپیل پر اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کو اس کے ”بلے“ کے انتخابی نشان سے محروم کر دیا تھا جس کے بعد انتخابی نگراں ادارے نے پارٹی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنا شروع کر دیا تھا جو آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos